تازہ ترین

پی ایف یو جے کا میڈیا کش پالیسیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یوجے ) نے حکومت کی میڈیا کش پالیسیوں کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔

پی ایف یو جے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سینئرصحافی عماد یوسف کو سزائے موت کی دفعات، ٹی وی چینلز کو غیرقانونی نوٹس اور صحافیوں کیخلاف بوگس مقدمات کےاندراج کیخلاف ملک گیراحتجاج شروع کیا جارہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان بھر کے پریس کلب پر26جنوری کو سیاہ پرچم لہرائےاورمظاہرے کئے جائیں گے، 30 جنوری کو نیشنل پریس کلب سے پارلیمنٹ تک ریلی نکالی جائےگی جسے آزادی صحافت ریلی کا نام دیا گیا ہے، یہ ریلی بعد ازاں پارلیمنٹ ہاؤس کےسامنے دھرنےمیں تبدیل ہوجائےگی اور مطالبات کی منظوری تک یہ دھرنا جاری رہےگا۔

پی ایف یو جے کے اعلامیہ کے مطابق سینئرصحافی عماد یوسف کو سزائےموت کی دفعات پر مقدمہ کیخلاف احتجاج کیا جائیگا،ارشدشریف کےقاتلوں کی گرفتاری میں تاخیر،شاہد اسلم کی گرفتاری پراحتجاج ہوگا جبکہ پیمرا ایکٹ میں حالیہ ترامیم اور پیمرا کی جانب سے ٹی وی چینلزکو غیرقانونی نوٹس جاری کرنے پربھی احتجاج کیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’پی ٹی آئی سے درخواست ہے ’لیڈر نوں چیک کراؤ

آزادی صحافت ریلی کے انعقاد سے قبل پی ایف یو جےکے وفود تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جہاں چارٹرآف ڈیمانڈ دے کرتحریک میں شمولیت کی دعوت دی جائےگی۔

اس کے علاوہ 28جنوری کو تمام پریس کلب اور مقامی یونینز اجلاس کرکےتیاریوں کوحتمی شکل دینگے، حکومت نےمطالبات تسلیم نہ کئے تو پھرملک بھرسےقافلےاسلام آباد جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -