جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

پی آئی اے انتظامیہ کا ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے سی بی اے پیپلز یونٹی عہدیداروں کے ساتھ ہونے والے مذکرات میں ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے سی بی اے پیپلز یونٹی کے عہدیداروں سے تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے بات چیت کی، اس موقع پر پی آئی اے سی بی اے عہدیداروں نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ انتظامیہ کے حوالے کیا۔

بات چیت کے دوران انتظامیہ نے مالی بحران کے پیش نظر فوری طور پر تنخواہوں میں اضافے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ تنخواہوں میں اضافہ موجودہ مالی صورتحال کے اندر ممکن نہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ اگر یورپی یونین (ای یو) اور برطانیہ (یو کے) کی براہ راست پروازوں کی بحالی کامیاب ہوگئی تو تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر نظرثانی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ اور یورپی ایوی ایشن ایجنسی کے آڈٹ کلیئر ہونے پر ہی تنخواہوں میں اضافہ ممکن ہوسکے گا۔

 

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں