تازہ ترین

لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئیں

لاہور : سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کے معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موٹرسائیکل پر سوارتھے ، موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد کی تصاویر سامنے آگئی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ موٹرسائیکل سوار ملزم نے نارنجی رنگ کی شرٹ پہن رکھی تھی، ملزمان گھرپر فائرنگ کرنے کے بعد غازی روڑ کی طرف روانہ ہوئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سابق گورنرپنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر 4 فائرکیےگئےتھے، ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

دوسری جانب سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ تھانہ ڈیفنس اے تھانے میں نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت درج کیا گیا۔

مقدمہ اےایس آئی نیازاحمدکی مدعت میں درج ہوا، جس کے متن میں کہا گیا کہ فائرنگ سےلطیف کھوسہ کےگھرکامین دروازہ اورگاڑی متاثرہوئی، 4 فائر کیے گئے تھے اور 6 خول بھی برآمدہوئے، لطیف کھوسہ کودرخواست دینےکاکہاگیاانہوں نےکہاوہ مصروف ہیں۔

یاد رہے ملک بھر کی بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشن نے واقعے کی مذمت کی تھی، لاہورہائیکورٹ بار کا کہنا تھا کہ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، لطیف کھوسہ کی گزشتہ روزکی تقریر کٹھ پتلی حکومت پرگراں گزری۔

سپریم کورٹ بار اور سندھ ہائیکورٹ بار نے بھی ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -