تازہ ترین

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

بھارت کو منہ توڑجواب، وزیراعظم کا پاک فوج کی جرأت کو سلام

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی کا زبردست انداز سے جواب دیا گیا، اس اقدام کو وزیر اعظم نے سراہا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

وزیر اعظم نے بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی اور پاک فوج کے جوانوں شہریوں کی شہادت پر مرحومین کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں، پاکستان نے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرلیا

وزیراعظم نے پاک فوج کو بھارتی فوج کی دراندازی کا منہ توڑ جواب دینے اور جرأت وبہادری کے ساتھ مقابلہ پر انہیں سلام بھی پیش کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب درمیانی وقت میں بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ، نوسیری، جوڑا سیکٹر کی شہری آبادی پر شدید فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں 1 فوجی جوان سمیت 6 افراد شہید ہوئے۔

پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں 9 بھارتی فوجی ہلاک کیے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں دو بنکرز تباہ اور کئی بھارتی فوجی زخمی بھی ہوئے۔

Comments

- Advertisement -