اشتہار

ہماری پالیسیوں سے آپ کو کیا فائدہ ہوا؟ وزیر اعظم کا بلڈرز سے سوال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت کے بلڈرز سے جب ایک سوال کیا تو جواب میں بلڈرز نے ٹیکس میں کمی کا اعتراف کیا، جس سے حکومتی تعمیراتی پالیسی کے کسی ایک زاویے سے بلڈرز کے اطمینان کا پتا چلتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آج پیر کو وزیر اعظم عمران خان نے نیو بلیو ایریا کادورہ کیا اور تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر وزیر اعظم نے تعمیراتی منصوبوں کے بلڈرز سے ملاقات بھی کی۔

وزیر اعظم عمران خان نے بلڈرز سے سوال کیا، ہماری پالیسیوں سے آپ کو کیا فائدہ ہوا ہے؟ بلڈرز نے وزیر اعظم کو جواب دیا تعمیراتی پالیسی سے ٹیکس 10 فی صد سے کم ہو کر 5 فی صد ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

وزیر اعظم نے وفاقی دارالحکومت کے کنسٹرکشن سے متعلق مسائل کا ذکر کیا، اور کہا اسلام آباد کے ساتھ بھی بے ہنگم پھیلاؤ کا مسئلہ ہے، یہاں پھیلاؤ بڑھ رہا ہے، اس کے ساتھ صفائی، سیوریج، اور آلودگی کے مسائل بڑھ رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہم اسلام آباد میں ہائی رائز بلڈنگز بنانا چاہتے ہیں، میں چاہتا ہوں بلڈرز کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے باقاعدگی سے ملاقات کروں، مسلسل ملاقاتوں سے مسائل کا پتا چلے گا، اور ان کا حل جلد ممکن ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں بلند و بالا عمارتیں جتنی زیادہ بنیں گی، اس سے اتنا ہی بے ہنگم پھیلاؤ رکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں