اشتہار

ملک معاشی بحران سے دوچار، وزیراعظم معاونین خصوصی تعینات کرنے میں مصروف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر اعظم شہباز شریف نے 5 نئے معاونین خصوصی تعینات کردئیے، جس کے بعد کابینہ کےارکان کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق معاشی بحران سے دوچار اور شہباز شریف نے تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ کا ریکارڈ قائم کردیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ساتھ مزید پانچ معاونین خصوصی تعینات کردئیے، جس کے بعد وفاقی کابینہ میں ارکان کی تعداد بڑھ کر تراسی ہوگئی ہے۔

- Advertisement -

کیبنٹ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ارکان قومی اسمبلی رائو اجمل، شائستہ پرویز،قیصر احمد شیخ،محمد حامد حمید اور ملک سہیل خان کو معاونین خصوصی تعینات کیا گیا۔

تمام پانچ نئے معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا، اور یہ بلا معاوضہ کام کریں گے ۔

نئےمعاونین خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا گیا ، نئی تعیناتیوں کے بعد وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کراڑتیس ہوگئی ہے۔

وفاقی کابینہ میں چونتیس وزرا، سات وزرائے مملکت اور چار مشیر بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں