تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کی وجہ سامنے آگئی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں کی جانب سے منحرف اراکین کو دل سے قبول نہ کرنا ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی شکست کی وجہ بنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، وفاقی وزرا رانا ثنااللہ، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب اور اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ایاز صادق، ملک احمد خان، عطااللہ تارڑ، سلمان رفیق، اویس لغاری، رانا مشہود اور دیگر بھی شریک تھے۔

اجلاس میں ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کی وجوہات پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر رانا ثنااللہ نے تفصیلی  رپورٹ پیش کی، جس میں ہر حلقے کے حوالے سے الگ الگ تجزیہ پیش کیا گیا۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حلقوں میں لیگی کارکنوں نے منحرف اراکین کو دل سے قبول نہیں کیا، جبکہ پارٹی عہدیداروں، پرانے ٹکٹ ہولڈرز اور بلدیاتی نمائندوں نے بھی جیت کیلئے جان نہیں لڑائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مہنگائی کی انتہائی شرح نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور ن لیگ کی پنجاب میں شکست میں بنیادی کردار ادا کیا، ضمنی انتخابات سے 2 روز قبل پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ نہیں ہوا، عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو رد کرکے مخالفت میں ووٹ دئیے۔

خیال رہے کہ ن لیگ نے ضمنی الیکشن کی 20 سیٹوں میں سے 19 پر تحریک انصاف کے منحرف ہوجانے والے ارکان کو ٹکٹ دیے تھے، صرف لاہور کی نشست پی پی 158 پر ن لیگ نے کارکن احسن شرافت کو ٹکٹ دیا تھا۔

پی پی 158 میں لیگی کارکن کو ٹکٹ ملنے کی وجہ سابق وزیر صوبائی علیم خان کی جانب سے خالی نشست پر الیکشن لڑنے سے انکار بنا تھا۔

Comments

- Advertisement -