اشتہار

وزیراعظم شہبازشریف کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر ردِعمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے پر کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مستند جھوٹے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر الیکشن کمیشن کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا عمران نیازی پر آئین کی خلاف ورزی اور جھوٹے حلف نامے کی چارج شیٹ ہے،وزیراعظم

فیصلے کے مطابق عمران نیازی نےغیرملکی رقم حاصل کی، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان مستند جھوٹے ہیں، قوم ایسی سیاست پر غور کرے جس کی فنڈنگ غیرملکیوں نے کی۔

- Advertisement -

یاد رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈنگ لی ہے، جس میں 13 نامعلوم اکاؤنٹس سامنے آئے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی ان اکاؤنٹس کے بارے میں بتانے میں ناکام رہی اور آئین کے مطابق اکاؤنٹس چھپانا غیر قانونی ہے، پی ٹی آئی نے 34 غیر ملکیوں، 351 کاروباری اداروں اور کمپنیوں سے فنڈز لیے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ عمران خان نے فارم ون جمع کرایا جس میں غلط بیانی سے کام لیا گیا۔پارٹی اکاؤنٹس سےمتعلق دیا گیا بیان حلفی جھوٹا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز نوٹس بھی جاری کر دیا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ کی کاپی وفاقی حکومت کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں