تازہ ترین

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

وزیراعظم اور صدر کا 12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام پیغام

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 12 ربیع الاول کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغامات جاری کر دیے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا: ’پوری قوم کو نبی ﷺ کی تشریف آوری پر مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے نبی ﷺ کو تمام انسانوں کی طرف مبعوث کیا۔ حضور اکرم ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا گیا۔ نبی پاک ﷺ نے اچھے اعمال اور اعلیٰ اخلاق کی بنیاد رکھی۔ آپ ﷺ کی بدولت انسان کو خالق تک رسائی کی معرفت نصیب ہوئی‘۔

شہباز شریف نے کہا: ’آپ ﷺ کی ذات نے سسکتی انسانیت کو محبت اور اخوت کا درس دیا۔ آپ ﷺ کی تشریف آوری سے بے سہاروں کو سہارا ملا۔ نبی پاک ﷺ کی آمد سے یتیموں اور بیواؤں کو پناہ، غریبوں کو خودداری اور غلاموں کو عزت ملی۔ حضور اکرم ﷺ نے اپنی تعلیمات اور اسوہ حسنہ سے زندگی کا فطری تصور پیش کیا۔ نبی پاک ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی واحدانیت اور انسانوں میں برابری کی تعلیم دی‘۔

وزیراعظم نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ نے ظلم اور ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قرار دیا، قیامت تک انسانیت کے ہر دکھ کا مداوا نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کی پیروی میں پنہاں ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں پیارے حبیب ﷺ کی کامل اتباع اور اطاعت نصیب فرمائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا: ‘حضرت محمد ﷺ کی آمد سعید پر قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ مدتوں سے انسانیت آپ ﷺ کی جلوہ گری کی منتظر تھی۔ خاتم النبین ﷺ نے انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نجات دلائی‘۔

عارف علوی نے کہا کہ امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اسی مثالی معاشرے کے رہن سہن اور اعلیٰ اقدار کو اپنانا ہوگا، حضور ﷺ کی مبارک تعلیمات کو زندگی کے ہر شعبے میں مشعل راہ بنانا ہوگا، دین و دنیا کی کامیابی رسول اللہ ﷺ کے اسوہ کاملہ کی پیروی میں ہی مضمر ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں رسول اللہ ﷺ کی تعلیمات کی کامل اطاعت کی توفیق عطا فرمائے۔

Comments

- Advertisement -