تازہ ترین

ننکانہ صاحب میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت، وزیراعظم کا واقعے کی تحقیقات کا حکم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں ہجوم کےہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ننکانہ صاحب میں ہجوم کےہاتھوں ایک شخص کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے
واقعےکی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے پر تشددہجوم کو کیوں نہ روکا؟ قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے، کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان کے ذمہ داروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے، امن و امان کوہر صورت مقدم رہنا چاہیے۔

یاد رہے پنجاب کے شہر ننکانہ صاحب مشتعل ہجوم نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں ایک شخص کو جان سے مار دیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ مشتعل ہجوم نے تھانے پر حملے کرکےملزم کو پولیس تحویل سے چھڑایا اور موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس نے سندرانہ ٹاؤن میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Comments

- Advertisement -