تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیر اعظم کی قانون ہاتھ میں لینے والوں کو وارننگ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہنگامہ آرائی کرنے والوں کو کھلی وارننگ دے دی۔

ملک کی موجودہ صورتحال پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کو خبردار کرتا ہوں ملک دشمن سرگرمیوں سے فوری باز آ جائیں، قانون ہاتھ میں لینے والے دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت ہمیں اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے، کسی کو پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے نہیں دیں گے، ہم ان عناصر کے مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

اس سے قبل فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ 9 مئی کا دن ایک سیاہ باب کی طرح یاد رکھا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کو نیب اعلامیہ کے مطابق کل اسلام آبادئی ہائی کورٹ سے قانون کے مطابق حراست میں لیا گیا، ان کی گرفتاری کے فوراً بعد منظم طریقے سے آرمی کی املاک اور تنصیبات پر حملے کرائے گئے۔

فوج کے ترجمان ادارے نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد فوج مخالف نعرے بازی کرائی گئی، ایک طرف شر پسند عناصر عوامی جذبات کو خود غرض مقاصد کیلیے ابھارتے ہیں، دوسری طرف ملک کیلیے فوج کی اہمیت اجاگر کرتے نہیں تھکتے جو دوغلے پن کی مثال ہے۔

’جو کام دشمن 75 سال نہ کر سکے وہ اقتدار کیلیے سیاسی لبادہ اوڑھے ایک گروہ نے کر دکھایا۔ فوج نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے برداشت سے کام لیا۔ مذموم منصوبہ بندی کے تحت گھناونی کوشش کی گئی کہ آرمی اپنا فوری ردعمل دے۔‘

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی کے سنجیدہ رسپانس نے اس سازش کو ناکام بنا دیا، اس کے پیچھے پارٹی کی کچھ شر پسند لیڈرشپ ہے، سہولت کار، منصوبہ ساز اور سیاسی بلوائیوں کی شناخت کر لی گئی، تمام شر پسند عناصر نتائج کے ذمہ دار ہوں گے اور سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فوجی و ریاستی تنصیبات پر مزید حملے کی صورت میں شدید ردعمل دیا جائے گا، مزید حملے کی مکمل ذمہ داری اسی ٹولے پر ہوگی جو ملک میں خانہ جنگی چاہتا ہے، کسی کو بھی عوام کو اکسانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں۔

Comments

- Advertisement -