اشتہار

مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ ن نےاسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن چیلنج کر دیا ، جس میں کہا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کیخلاف درخواست دائر کردی، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی۔

مسلم لیگ ن کی درخواست میں سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کےالیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا ہے کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کاالیکشن خفیہ رائےشماری کےذریعے ہوتا ہے ،اسپیکر کےالیکشن میں بیلٹ پیپرزپرسیریل نمبر درج کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائی کورٹ اسپیکرپنجاب اسمبلی کےانتخاب کوکالعدم قرار دے اور عدالت اسپیکرپنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کرانے کا حکم دیے۔

یاد رہے گذشتہ روز تحریک انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تحریک انصاف کے سبطین خان نے 185 ووٹ حاصل کیے جبکہ اپوزیشن اتحاد کے سیف الملوک کھوکھر 175 ووٹ حاصل کرسکے تھے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں دھاندلی ہوئی ہے اسے چیلنج کریں گے۔

Comments

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں