تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ن لیگ کے اہم رہنما حکومتی کمیٹیوں میں شامل نہ کیے جانے پر ناراض

پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما پنجاب حکومتی کی انتظامی کمیٹیوں میں شامل نہ کیے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتظامی امور کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنائی تھیں جس میں الیکشن میں ہارنے والے ن لیگ کے بڑے ناموں کو شامل نہیں کیا گیا جس پر وہ حکومت اور پارٹی سے ناراض ہیں۔

ذرائع کے مطابق لاہور کی کمیٹی میں سعد رفیق، فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ اور شیخوپورہ میں جاوید لطیف شامل نہیں۔

اسی طرح گوجرانوالہ کی ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میں سینیئر رہنما خرم دستگیر کو شامل نہیں کیا گیا جب  کہ گجرات سمیت کچھ اضلاع میں انتخابات ہارے ہوئے لیگی رہنماؤں کو کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹیوں میں ڈی سی، ڈی پی او سمیت اہم محکموں کے افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے اور یہ کمیٹیاں ضلع کے ترقیاتی اور انتظامی معاملات کو دیکھیں گی۔

ایک لیگی رہنما نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ کمیٹیوں میں شامل نہ کر کے افسران کو پیغام دیا گیا ہے کہ ان رہنماؤں کے کام نہیں کرنے ہیں۔

Comments

- Advertisement -