اشتہار

پولیس نے چھ سال بعد ہیرا چرانے والے شخص کو کیسے پکڑا؟

اشتہار

حیرت انگیز

چھ سال کے بعد بلآخر پولیس نے ہیرا چرانے والے شخص کو پکڑ لیا، تاہم اسکی گرفتاری کیلئے سیکیورٹی اہلکاروں کو کافی جدوجہد کرنا پڑی۔

بھارتی ریاست اترپردیش کی ڈائمنڈ ایکسپورٹ کمپنی بارندرہ کورلا کمپلیکس سے مذکورہ شخص لاکھوں روپے مالیت کا ہیرا چرا کر فرار ہوا تھا۔ اس دوران پولیس نے ملزم کو پکڑنے کے لیے جنوبی ریاست کی سڑکوں پر چھوٹی موٹی چیزیں بیچنے والے وینڈرز کا روپ بھی دھارا۔

تین ماہ کی محنت اور مختلف جگہو پر کئی دستاویزات کھنگالنے کے بعد پولیس نے 60 سالہ شخص بھولا پرساد ورما کو گورکھ پور سے پکڑا۔

- Advertisement -

چوری کا واقعہ 2018 میں پیش آیا تھا جب دوسری کمپنی کے لیے کام کرنے والے ڈائمنڈ ڈیلر نے بی کے سی ایکسپورٹ فرم سے مبینہ طور پر 26 لاکھ روپے مالیت کا ہیرا لیا تھا، اس شخص نے قائدے کے مطابق 70 دنوں بعد بھی نہ پیسے دیے نہ ہیرا واپس کیا بلکہ غائب ہوگیا۔

بعد ازاں ممبئی کی کرائم برانچ نے اچھی طرح اس کیس کی تفتیش کی اور تمام کال ریکارڈز کو چیک کیا۔ اس دوران انھیں ایک لنک ملا کہ چوری کرنے والے مشتبہ شخص کا بچہ کچھ دنوں پہلے ہی کرنٹ لگنے سے مرا ہے، اس کے بعد پولیس اترپردیش پہنچ گئی۔

پولیس نے ملزم کا نام آدھار کارڈ پورٹل پر ڈھونڈنا شروع کیا تاہم اس نام کے کئی لوگ موجود تھے۔ تاہم پولیس نے بھولاپرساد نام کے ہرشخص کا بائیوڈیٹا چیک کرنا شروع کیا۔

اس دوران پولیس معلومات حاصل کرتی رہی کہ اس نام کے کس شخص کا بچہ حالیہ دنوں میں مرا ہے جس کے بعد ملزم کو گورکھ پور سے پکڑا گیا۔ پولیس اس کے ساتھی پریمال بابو لال شاہ کو بھی تلاش کرنے کے لیے معلومات حاصل کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں