تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

پولیس کا پی ٹی آئی امیدوار کے دفتر پر چھاپہ، گارڈ‌ گرفتار

پولیس نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 168 سے پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔

اے آر وائی نیوز کےمطابق پولیس نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ پی پی 168 سے پی ٹی آئی امیدوار ملک نواز اعوان کے دفتر پر چھاپہ مارا اور نواز اعوان کے گارڈ سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پولیس چھاپے کے حوالے سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نواز اعوان نے بتایا کہ پولیس میرے دفتر آئی اور کمپین بند کروانے کا کہنا انکار پر پولیس نے میرے گارڈ کو حراست میں لے لیا اور ساتھ اسلحہ بھی لے گئے اس کے علاوہ پولیس نے ہمارے چار کارکنوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔

ملک نواز کے مطابق میرے پاس اسلحے کا لائسنس موجود ہے، پولیس نے زیادتی کی ہے، ن لیگ بدحواسی کا شکار ہوکر ہمارے خلاف ریاستی مشینری کا استعمال کررہی ہے۔

اسی واقعے کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ کارنر میٹنگ چار دیواری کے اندر جاری تھی، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، یہ جعلی وزیراعلیٰ چند دن کا مہمان رہ گیا ہے، ان کو اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے تو اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، پولیس قانون کے مطابق چلے اور ماورائےقانون اقدام نہ کرے۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران ایک پتہ نہیں ٹوٹا، بلکہ ن لیگ کے وزرا نے خوف کے مارے استعفے دینا شروع کردیے ہیں، ہمارے کارکنوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے ورنہ ہمارے پاس قانون کا راستہ بھی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرانا ہے تو سب سے کرائیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کسی ایک امیدوار کو ٹارگٹ کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -