تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور سابق گورنر کے بھائی اور 2 بھتیجوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

سیالکوٹ میں پولیس نے ڈار برادران کےگھر پر چھاپہ مارا پولیس چھاپے کے وقت عثمان ڈار اور عمر ڈار گھرپر موجود نہیں تھے، پولیس نے گھر  میں موجود گاڑیوں کے شیشے قیمتی فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان توڑ دیا۔

عمر ڈار نے بتا یا کہ پولیس نےگھر میں توڑ پھوڑ کی، خواتین کو ہراساں کیا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے خواتین سے نازیبا زبان استعمال کی تشددکیا، جبکہ عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار الماریوں سے زیورات اور رقم لےگئے۔

عمر ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران میری اہلیہ کو حراست میں لیا، اہلیہ پر تشدد کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔

کوئٹہ میں ہی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس نے قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

کوئٹہ میں پولیس نے سرکی روڈ پر ایک اور کارروائی کی، پی ٹی آئی بلوچستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر  کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس چھاپے کے وقت آصف ترین گھر پر موجود  نہیں تھے۔

جامشورو میں پولیس نے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دیوان مہش کمار سميت 4 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

سیالکوٹ میں ہی پولیس نے پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹریٹ جناح ہاؤس پر بھی دھاوا بولا، جناح ہاؤس میں فرنیچر اور شیشے توڑ ے، آفس کا ریکارڈ، سامان باہر پھینک دیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے 36 کارکن گرفتار کیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -