تازہ ترین

امن برقرار رکھنے کے لیے پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی کا کراچی میں سرچ آپریشن

کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی پولیس اور رینجرز نے شہر میں مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا جب کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سرچ آپریشن امن وامان کی صورتحال کوبرقراررکھنے اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے کیا گیا، ایس ایس پی سٹی عارف عزیزکی سربراہی ہونے والے سرچ آپریشن میں تمام حساس و غیرحساس علاقوں کو چیک کیا گیا۔

پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مختلف ہوٹلز، گھروں اور گاڑیوں سمیت مشتبہ اشخاص اور مشتبہ چیزوں کو چیک کیا گیا، آپریشن میں رینجرز، لیڈیز کانسٹیبلز اور جوان موجود تھے۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں 100 سے زائد مشتبہ افراد کو تلاش ایپ ڈیوائس کے ذریعے چیک کیا گیا، اس دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، مزید قانونی کارروائی کے لیے انھیں تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی جانب سے شاہ لطیف ٹاؤن اور سکھن کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا، علاقے میں مشتبہ افراد کا ریکارڈ تلاش ایپ کی مدد سے چیک کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گھر گھر تلاشی کے دوران 59 مشتبہ افراد کو چیک کیا گیا، 4 مشتبہ افراد کو تصدیق کے لیےمتعلقہ تھانہ لایا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -