اشتہار

کراچی : شاہ لطیف تھانے پر چھاپہ، دو مغوی بازیاب، اہم انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شاہ لطیف تھانے پر اسپیشلائزڈ یونٹ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کامیاب چھاپہ مار کر دو مغویان کو بازیاب کرالیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق قانون کے رکھوالے ہی قانون شکن نکلے، پولیس کے اسپیشلائزڈ یونٹ کو دوافراد کے اغواء کی رپورٹ ملی، اغواء کئے گئے 2 مغویوں کو تھانے سے بازیاب کرالیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل بنیادوں پر ٹیم کی جانب سے ٹریسنگ جاری تھی، اس دوران مغوی کے خاندان کو تاوان کیلئے فون آنا شروع ہوگئے۔

- Advertisement -

اغواء کاروں نے تاوان کی رقم وصول کرنے کیلئے پہلے قائدآبادآنے کا کہا پھر ملزمان نے دوسری مرتبہ شاہ لطیف کے علاقے میں بلایا۔

پولیس کے مطابق اغواء کاروں کے4ساتھیوں نے جیسے ہی تاوان وصول کیا انہیں دھرلیا گیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر شاہ لطیف تھانے میں چھاپہ مارا گیا، دونوں مغوی تھانے کے اندر ایک کمرے میں موجود تھے۔

بعد ازاں خصوصی یونٹ مغوی اور گرفتار ملزمان کو لے کر روانہ ہوگئی، ملیر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اغواء برائے تاوان میں ملوث کسی بھی اہلکار یا افسر کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، ان کٰخلاف سخت قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ جن افراد کو اغواء کرکے تھانے میں رکھا گیا تھا ان کاریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے، مقامی ایس ایچ او کا دعویٰ ہے کہ دونوں مغویوں کو ملیر پولیس کی خصوصی ٹیم نے تھانے میں رکھا ہوا تھا، نہ میری موبائل کسی کو لینے گئی تھی نہ مجھے اس کا پتہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں