تازہ ترین

پولیس کینال روڈ سے پیچھے ہٹ گئی، پی ٹی آئی کارکنان کی نعرے بازی

لاہور: سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے اور کارکنان نے کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کئی گھنٹوں تک کی جانے والی شیلنگ اور بدترین لاٹھی چارج کے بعد پنجاب پولیس نے اچانک کینال روڈ سے غائب ہوگئی اور تحریک انصاف کے کارکنان نے زمان پارک ک کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

پولیس کے واپس چلے جانے پر پی ٹی آئی کارکنان نے زمان پارک کے باہر عمران خان کے حق میں نعرے لگائے۔

ادھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی معاملات چلانے کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم کررکھی ہے،کمیٹی میں شاہ محمودقریشی، سینیٹرسیف اللہ نیازی، اعظم سواتی، اعجازچوہدری، مرادسعیداور علی امین گنڈاپور کو شامل کیا گیا ہے۔

ایمرجنسی کمیٹی عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں آئندہ کا لائحہ عمل کے حوالے سے گائیڈ لائنز تیار کرے گی اور پارٹی کے معاملات چلائے گی۔

 

واضح رہے کہ توشہ خانہ اور خاتون جج کو دھمکانے کے کسی میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد اور لاہور پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے گئی تھی لیکن کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔

Comments

- Advertisement -