پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کیلیے پولنگ آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا جس کے تحت کراچی اور حیدر آباد سمیت 16 اضلاع میں پولنگ آج ہوگی۔ کراچی کا میئر کون بنے گا؟ سب کی نظریں شہرِ قائد پر مرکوز ہوگئیں۔

کراچی کے 7 اضلاع کی 240 کے قریب یوسیز اور 984 وارڈز میں ووٹر اپنے نمائندے منتخب کریں گے۔ اس کے لیے 4990 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جن میں سے 1496 انتہائی حساس ہیں۔ ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

ووٹر کو الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ لے کر آئیں، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جا سکے گا۔ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کو پولنگ کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سکیورٹی پلان تیار

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق پولیس کے 43 ہزار 605 سے زائد اہلکار سکورٹی فرائض انجام دیں گے، ایسٹ زون میں 17588 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں، ضلع ایسٹ میں 6533 اہلکار اور ضلع ملیر میں 4837 اہلکار تعینات ہوں گے۔

ضلع کورنگی میں 6218 اہلکار اور ساؤتھ زون میں 11627 تعینات ہوں گے۔ ضلع ساؤتھ میں 2155 اہلکار اور ضلع سٹی میں 4558 اہلکار فرائض انجام دیں گے۔

ضلع کیماڑی میں 4914 اہلکار شامل ہیں، ویسٹ زون میں 14390 افسران و ملازمین تعینات کیے گئے ہیں۔ ضلع سینٹرل میں 9672 اہلکار اور ویسٹ میں 4718 اہلکار شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں