تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کراچی: این اے 245، پی ایس 115 میں پولنگ جاری

کراچی: قومی امبلی کے حلقہ این اے 245 اورصو بائی اسمبلی کی نشست پی ایس 115 پر آج ضمنی انتخا بات ہو رے ہیں، این اے 245 میں تحریک انصاف کا امیدوار ایم کیوایم کے حق میں دستبردارہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 245 سے تحریک انصاف کے امیدوارامجد اللہ نے انتخابات سے چند گھنٹے قبل ایم کیوایم کے امیدوار کے حق میں دستبرداری اورایم کیوایم میں شمولیت کے اعلان کردیا۔

کراچی سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔ این اے 245 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 9 ہزار 655 ہے جب کہ پی ایس 115 میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 62 ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کی نشست کے لئے مجموعی طور پر 227 پولنگ اسٹیشنز جب کہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن کے لئے 83 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

این اے 245 میں ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی سمیت 16 امیدوار میدان میں تھے تاہم پی ٹی آئی کے امجداللہ خان پولنگ شروع ہونے سے کچھ گھنٹے قبل ہی ایم کیو ایم کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہو گئے تھے۔ پی ایس 115 میں بھی 14 امیدوار مد مقابل تھے تاہم ادھر بھی ایک امیدوار ایم کیو ایم کے حق میں دستبردار ہو گیا۔

این اے دو سو پینتالیس ڈسٹرکٹ سینٹرل کراچی اور پی ایس ایک سو پندرہ کراچی شرقی یہ دونوں حلقے روایتی طور پر متحدہ قومی مو ومنٹ کے مضبوط گڑھ سمجھے جا تے ہیں۔

دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں این اے دو سو پینتا لیس سے ایم کیو ایم کے ریحان ہا شمی نے ایک لا کھ پندرہ ہزار سات سو چھیتر ووٹ لے کر کا میابی حا صل کی جبکہ دوسرے نمبر پر پی ٹی آئی کے ریاض حیدر نے چون ہزار نو سو سینتیس ووٹ حا صل کئے تھے۔

Comments

- Advertisement -