اشتہار

یورپی ملک کا گولڈن ویزا اور کرایوں سے متعلق اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مغربی یورپ کے ملک پرتگال نے متنازع گولڈن ویزا اسکیم ختم کرنے اور گھروں کے کرایوں کو کنٹرول کرنے لیے کا فیصلہ کیا ہے۔

پرتگال نے ہاؤسنگ بحران سے نمٹنے کے لیے بھاری پیکج کا اعلان کیا جس میں اس کی متنازعہ "گولڈن ویزا” اسکیم کا خاتمہ، Airbnbs اور دیگر قلیل مدتی چھٹیوں کے کرایوں کے لیے نئے لائسنس پر پابندی شامل ہے۔

پرتگال مغربی یورپ کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے کہاں کرائے اور مکان کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

- Advertisement -

پچھلے سال، 50 فیصد سے زیادہ کارکنوں نے ماہانہ 1,000 یورو سے کم کمائے جبکہ صرف لزبن میں، 2022 میں کرایوں میں 37 فیصد اضافہ ہوا۔

پرتگال کی افراط زر کی شرح 8.3 فیصد نے مسئلے کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہاؤسنگ گروپس کا کہنا ہے کہ کم تنخواہیں، پراپرٹی کی مارکیٹ، دولت مند غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے والی پالیسیاں اور سیاحت پر منحصر معیشت نے برسوں سے مقامی لوگوں کے لیے کرایہ یا گھر خریدنا مشکل بنا دیا ہے۔

وزیر اعظم انتونیو کوسٹا نے کہا کہ بحران اب تمام خاندانوں کو متاثر کر رہا ہے نہ کہ صرف کمزور طبقات کو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرائے میں اضافے کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا اور حکومت ان زمینداروں کو ٹیکس مراعات پیش کرے گی جو سیاحتی املاک کو مقامی لوگوں کے لیے کرائے پر مکانات میں تبدیل کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں