تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر جمع

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عبوری ضمانت کی درخواست خارج ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کا امکان ہے۔

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر زمان پارک کے اطراف تحریک انصاف کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ مزید کارکنان پہنچ رہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی زمان پارک سے روانہ ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ کا کہنا ہے کہ اسلام آبادپولیس میں ہمت ہےتو وہ عمران خان کوگرفتار کرے ، جتنایہ عدالتی احکامات کی پیروی کرتےہیں قوم جانتی ہے۔

یاد رہے انسداددہشت گردی عدالت نے الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کردی تھی۔

Comments

- Advertisement -