تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی پی نے گورنر پنجاب کیلیے 3 نام شارٹ لسٹ کر لیے

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے گورنر پنجاب کے عہدے کے لیے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت گورنر پنجاب کا عہدہ پیپلز پارٹی کو دیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی قیادت نے گورنر پنجاب کے لیے تین ناموں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کے لیے جن تین ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور  ندیم افضل چن شامل ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پیپلز پارٹی قیادت حتمی مشاورت کے بعد  جلد گورنر پنجاب کے لیے حتمی نام فائنل کرے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں وفاق سمیت صوبوں میں حکومت سازی کے معاملات طے پا گئے ہیں جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جب کہ صدر آصف زرداری ہوں گے۔

طے شدہ معاہدے کے تحت سینیٹ چیئرمین پیپلز پارٹی کا جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ کا ہوگا۔ سندھ میں گورنر ن لیگ جب کہ پنجاب میں گورنر شپ پیپلز پارٹی کو دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -