تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

انتخابات ملتوی ہوئے تو…. منظور وسان کی بڑی پیش گوئی

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپریل میں اہم فیصلے نہیں ہوئے تو مئی میں بہت لوگ جیلوں، بیرون ملک جاتے دیکھ رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ملک کے حالات بہتر نہیں لگ رہے، انتخابات ملتوی ہوئے تو ملک میں ایمرجنسی بھی لگ سکتی ہے، عام انتخابات ہوئے بھی تو اس میں عمران خان وزیر اعظم نہیں بنیں گے، عمران خان غلطی پر غلطی کرتا رہیگا اور الیکشن اکتوبر میں نہیں ہوسکیں گے۔

مشیر زراعت منظور وسان نے کہا ہے ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں اکتوبر میں نہیں تو اگست میں الیکشن ہوجائے، حالات خراب ہوئے تو ملک کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی پی، ن لیگ اور پی ٹی آئی میں کانٹے کا مقابلہ ہوگا، پنجاب میں الیکشن ہورہے ہیں تو کے پی میں کیوں نہیں؟۔

Comments

- Advertisement -