تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے‘

کراچی: ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مشیر قانون و پی پی رہنما مرتضیٰ وہاب نے ویڈیو بیان میں کہا کہ نیلسن منڈیلا دنیا کی سیاست میں بڑا نام تھا لیکن پاکستان کا نام نہاد نیلسن منڈیلا عمران خان ہے وہ کارکنوں کو جیل بھرو تحریک کا کہہ کر خود گھر میں عیش کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نے اپنی زندگی کے 27 سال جیل کاٹی لیکن عمران خان پاکستان کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پہلے ہی کہہ چکا ہوں یہ تحریک انتشار ہے عمران خان کو سروکار ہی نہیں کہ پاکستان کو کن مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ٹی آئی والوں کیلیے رانی کوٹ میں خصوصی جیل بنائیں گے، شرجیل میمن

پی پی رہنما نے کہا کہ اس شخص نے ملک کو ان حالات سے دوچار کیا ہے، قوم ان کے ہتھکنڈوں کو مسترد کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جیل بھرو تحریک کا بھی شوق بھی پورا کر لیں، ان کی مہمان نوازی کیلیے دادو، سکھر اور جیکب آباد جیل میں انتظامات مکمل کر لیے، اگر یہ جیلیں کم پڑیں تو رانی کوٹ میں خصوصی جیل قائم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم بلیک میلنگ کے حربہ استعمال کر رہے ہیں، ان کے لانگ مارچ، دھرنے اور تمام سازشیں ناکام ہو چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -