اشتہار

پریمیئرلیگ میں افطاری کیلیے میچ روکنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پریمیئر لیگ نے مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ افطار کرنے کے لیے میچ روکنے کی اجازت دے دی۔

اسکائی اسپورٹس کے مطابق ریفرینگ باڈیز نے پریمیئر لیگ اور انگلش فٹ بال لیگ کے میچ آفیشلز سے کہا ہے کہ وہ کھیل کو روک سکتے ہیں تاکہ کھلاڑی رمضان کے مقدس مہینے میں اپنا روزہ افطار کر سکیں۔

دنیا کی سب سے بڑی اور کامیاب فٹ بال لیگ کے میچ آفیشلز کو رہنما ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کھلاڑی کھیل میں وقفے کے دوران ٹچ لائن پر روزہ افطار کر سکیں۔

- Advertisement -

ریفریوں کو ان کھلاڑیوں کی شناخت کرنے کی بھی ترغیب دی گئی ہے جو روزہ رکھیں گے اور میچ کے دوران افطاری کے لیے درکار وقت کا دورانیہ طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

لیورپول کے فارورڈ محمد صلاح، چیلسی کے مڈفیلڈر این گولو اور مانچسٹر سٹی کے ونگر ریاض مہریز ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو روزہ رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 2021 میں لیسٹر سٹی اور کرسٹل پیلس کے درمیان ہونے والے میچ کو ریفری گراہم اسکاٹ نے آدھے گھنٹے بعد روک دیا تھا تاکہ ویزلی فوفانا اور چیخو کوئیٹ افطاری کر سکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں