اشتہار

سفاری پارک میں مدھوبالا ہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سفاری پارک میں مدھوبالاہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع کردی گئی ، مدھوبالا کو جون کے وسط تک منتقل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سفاری پارک میں مدھوبالا ہتھنی کے نئے گھر کی تیاری شروع کردی گئی ، مدھوبالا کو مقررہ وقت پر سفاری منتقل کردیا جائے گا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری کنور ایوب کو 45 روز میں مدھو بالا کا گھر بنانے کا ٹاسک دے دیا تھا، جس کے بعد سفاری پارک میں مدھو بالا کا انکلوثر تعمیر کرنے کیلئے ڈیزائن تیار کرلیا گیا تھا ۔

- Advertisement -

سفاری پارک میں مدھو بالا کا انکلوثر سونیا اور ملکہ کے انکلوثر کے سامنے تعمیر کیا جارہا ہے ، جہاں مدھو بالا کو ابتدائی طور پر سونیا اور ملکہ ہتھنی سے علیحدہ رکھا جائے گا۔

تینوں ہتھنیوں کو ایک دوسرے سے مانوس ہونے پر ایک ساتھ کھولا اور رکھا جائے گا۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر و سفاری کنور ایوب کا کہنا ہے کہ کراچی چڑیا گھر سے مدھو بالا کو جون کے وسط تک منتقل کردیا جائے گا، سفاری پارک میں ہتھنیوں کیلئے تین ایکٹر رقبہ پر ایلیفینٹ پلے ایریا بنایا جارہا ہے۔

کنور ایوب نے بتایا کہ سفاری پارک میں ملکہ اور سونیا کیلئے تین ایکٹر رقبہ پہلے ہی مختص ہے، مدھو بالا کیلئے 25 فٹ اونچا اور 38فٹ لمبا اور چوڑا انکلوثر آئرن اور فائبر سے تعمیر کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں