اسلام آباد : صدرمملکت عارف علوی کی اپنے پرنسپل سیکرٹری وقاراحمد کو ہٹانے کی سفارش کردی اور کہا حمیرا احمد کو پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر نے صدر مملکت کے سیکریٹری کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں، صدر مملکت عارف علوی نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔
جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن صدرمملکت کےپرنسپل سیکریٹری کی خدمات واپس لے، صدرمملکت کوسیکرٹری وقار احمدکی خدمات کی مزید ضرورت نہیں۔
صدر مملکت نے خط میں کہا گیا ہے کہ حمیرا احمد کو پرنسپل سیکریٹری مقرر کیا جائے۔
گذشتہ روز صدر مملکت کی آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بلوں پر دستخط کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ قوانین سے متفق نہیں تھا، عملے کو ہدایت دی دونوں بلوں کو بغیر دستخط واپس بھجوا دیں، اب پتا چلا میرا عملہ میری مرضی اورحکم کے خلاف گیا، ان سےمعافی مانگتا ہوں جو اس سے متاثر ہوں گے۔