اشتہار

کسان اتحاد نے پاک فوج سے مدد مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

صدر آل پاکستان کسان اتحاد نے بنجر زمینوں کو قابل کاشت بنانے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں صدر آل پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوڈ سیکیورٹی نیشنل سیکیورٹی کے لیے بے حد اہم ہے۔ ہماری معیشت کا دارومدار زراعت پر ہے لیکن اس شعبے پر عدم توجہ کی وجہ سے ملکی خوشحالی داؤ پر لگی ہے۔

صدر کسان اتحاد نے کہا کہ حکومتی بد انتظامی کی وجہ سےفصلوں کی پیداواری لاگت 3 گنا بڑھ گئی۔ کھاد کی قیمتوں میں اضافے، بجلی پر سبسڈی کے خاتمے سے کسان دباؤ میں ہیں اور بدقسمتی سے ہمارے ہاں کسان کو کوئی مراعات حاصل نہیں ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ خوراک کی طلب اور رسد میں فرق تشویشناک حد تک بڑھتا جا رہا ہے۔ اس وقت زراعت کی ترقی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور زراعت پر سرمایہ کاری لازمی بن چکی ہے۔

خالد کھوکھر نے کہا کہ ماضی میں پاک فوج نے بھرپور انداز میں اپنا کردار ادا کیا۔ ٹڈی دل کے خطرے سے نجات دلانے میں بھی پاک فوج کا زبردست کردار ہے۔ پاک فوج اب زرعی معیشت میں بہتری کیلیے بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے میں اور پیداوار میں اضافے کے لیے ہماری مدد کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں