تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی عرب: خواتین ٹیچرز کے لیے اہم اقدام

ریاض: سعودی عرب میں خواتین ٹیچرز کو بھی پرائمری کے طلبا کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی، فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے۔

اردو نیوز کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے مملکت میں خواتین ٹیچرز کو نجی اور انٹرنیشنل اسکولز میں نرسری سے چھٹی جماعت تک طلبا اور طالبات کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

وزیر تعلیم یوسف البنیان کی جانب سے جاری مذکورہ فیصلے سے تمام ریجنز کے تعلیمی اداروں کو مطلع کردیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم کی جانب سے جاری نئے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو چھٹی کلاس تک کے بچوں اور بچیوں کو پڑھانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

فیصلہ طلبہ اور طالبات کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا ہے، اس کی بدولت بچے نرسری سے پرائمری کے مرحلے میں آسانی سے تعلیم حاصل کر سکیں گے اور ذہنی طور پر اطمینان و سکون کے ساتھ سکول آ اور جا سکیں گے۔

وزیر تعلیم نے اطمینان دلایا ہے کہ فیصلے کا مقصد جدید طرز کی تعلیمی خدمات کے سلسلے میں پرائیوٹ سیکٹر کو عمدہ کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

Comments

- Advertisement -