تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ملکہ الزبتھ کے انتقال پر برطانوی وزیراعظم کا بیان آگیا

لندن: ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر نو منتخب وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ برطانیہ ملکہ سے محروم ہوگیا۔

ٹین ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے ملکہ کے انتقال کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک ملکہ الزبتھ سے محروم ہوگیا ہے، ملکہ کی موت "قوم اور دنیا کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ” ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکہ الزبتھ”وہ چٹان تھی جس پر جدید برطانیہ بنایا گیا تھا اور ان کے دور حکومت میں ہمارا ملک پھلا پھولا ہے”،ملکہ نے دولت مشترکہ کی ترقی کی حمایت کی اور "اب ہم ایک جدید، ترقی پذیر متحرک قوم ہیں”۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے 70 برس عزت اور وقار کے ساتھ حکمرانی کی، ملکہ برطانیہ نے قوم کی ہمیشہ رہنمائی کی، انہوں نے کہا کہ ملکہ کو کنگ چارلس III کے نام سے جانا جائے گا۔

برطانوی حکومت نے ملکہ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم 96 سال کی عمر میں بالمورل پیلس میں انتقال کرگئی ہیں، وہ 70 سال تک برطانیہ کی حکمران رہی۔

Comments

- Advertisement -