اشتہار

وزیراعظم شہباز کی مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیراعظم آفس کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف کی نریندر مودی کو مذاکرات کی دعوت پر وزیراعظم آفس کی وضاحت آگئی اور کہا یکطرفہ اقدامات منسوخ کئے بغیر مذاکرات ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کے العربیہ چینل کو انٹرویو پر وضاحت سامنے آگئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مسلسل کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو دو طرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنا چاہیے تاہم 5 اگست کے غیر آئینی اقدامات کی واپسی پر ہی بات ہوسکتی ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم آفس نے وضاحت میں کہا کہ یکطرفہ اقدامات منسوخ کئے بغیر مذاکرات ممکن نہیں، مسئلہ کشمیر کا حل یواین قراردادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے دورہ یواےای کے دوران انٹرویو میں مؤقف بالکل واضح کیا۔

دوسری جانب وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا بھارت کیساتھ مذاکرات کی شرط5اگست2019کےغیرقانونی اقدام کومنسوخ کرناہے، بھارت کےاس اقدام نےوادی کی جائزحیثیت کوتبدیل کردیا، یکطرفہ اقدام کوواپس لینےتک دونوں ریاستوں میں بات چیت نہیں ہوسکتی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں