تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

حکومت کا مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے بڑا ریلیف

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا، یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، آٹا، گھی، دال، چاول پر صارفین کو سبسڈی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا، ذرائع نے کہا ہے کہ پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاپر سبسڈی برقرار رہے گی، چینی ، آٹا، گھی، دال ، چاول پر بی آئی ایس پی صارفین کوسبسڈی ملے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت ماہانہ 3ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی کی قیمت 109روپے فی کلو ہوگی۔

بی آئی ایس پی صارفین کے لیے آٹے کا 10کلوتھیلا648 روپے میں دستیاب ہوگا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت 393 روپےمقررکی گئی ہے اور دالوں ، چاول پرفی کلو 25روپےسبسڈی ملے گی۔

مزید پڑھیں : رمضان پیکج، یوٹیلیٹی اسٹورز کے 4 زونز ہدف حاصل کرنے میں ناکام

وزیر اعظم پیکج جون 2024 تک جاری رکھنے کا پلان ہے تاہم آئندہ مالی سال وزیر اعظم پیکج جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

یاد رہے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 9 میں سے 4 زونز رمضان پیکج کے تحت سیل ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ کراچی، کوئٹہ، پشاور اور ایبٹ آباد زونز کے یوٹیلیٹی اسٹورز رمضان پیکج کے تحت مقررہ سیل اہداف حاصل نہیں کر سکے ہیں۔

کراچی زون کی سیل 3 ارب 20 کروڑ ہدف کے مقابلے 3 ارب 18 کروڑ رہی، کوئٹہ زون کی سیل ایک ارب 40 کروڑ ہدف کے مقابلے ایک ارب 32 کروڑ رہی، پشاور زون کی سیل 6 ارب 12 کروڑ ہدف کے مقابلے 5 ارب 73 کروڑ ریکارڈ کی گئی، اور ایبٹ آباد زون کی سیل 4 ارب 80 کروڑ ہدف کے مقابلے 4 ارب 51 کروڑ سے زائد رہی۔

Comments

- Advertisement -