اشتہار

کراچی کنگز میں بابر اعظم کی عدم شمولیت پر وسیم اکرم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کی ڈرافٹنگ کی تقریب کچھ دیر بعد شروع ہوگی، پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ جوہان بوتھا کو مقرر کیا ہے۔

کراچی کنگز کے صدر و سابق کپتان وسیم اکرم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے، ٹیم کی سلیکشن میں کوچ جوہان بوتھا، کپتان عماد وسیم سے مشاورت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے پاس پلان ہیں لیکن کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ آپ کا پلان دوسری ٹیم اپنا لیتی ہے، ہم اچھی ٹیم منتخب کریں گے۔

بابر اعظم کی عدم شمولیت کے سوال پر وسیم اکرم نے کہا کہ ’دنیا میں دیکھا ہے کہ ان کا اہم کھلاڑی چلا جاتا ہے کوئی دوسرا آجاتا ہے وہ پی ایس ایل میں ہیں اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ یہ آٹھواں پی ایس ایل ہے ہم چاہیں گے گزشتہ سیزن کو بھلا کر اس سیزن میں اچھی کرکٹ کھیلیں۔

آل راؤنڈر عماد وسیم کنگز کی قیادت کریں گے۔ یہ فیصلہ سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے پشاور زلمی کی فرنچائز چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 8: عماد وسیم کراچی کنگز کے کپتان مقرر

آل راؤنڈر عماد وسیم کنگز کی قیادت کریں گے۔ یہ فیصلہ سابق کپتان بابر اعظم کی جانب سے پشاور زلمی کی فرنچائز چھوڑنے کے فیصلے کے بعد کیا گیا ہے۔

2017 میں کراچی کنگز نے عظیم سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کمار سنگاکارا کو کپتان مقرر کیا تھا۔

لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے قبل کراچی کنگز نے عماد وسیم کو اگلے دو سیزن کے لیے کپتان مقرر کیا، 2020 کے ایڈیشن میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے عماد وسیم کی کپتانی میں چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اس کے بعد 2021 میں بھی ٹیم کی قیادت عماد وسیم نے کی تھی۔

2022 کی ایڈیشن میں کراچی کنگز کی کپتانی بابر اعظم نے کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں