اشتہار

عماد وسیم نے پشاور زلمی سے شکست پر کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 24 رنز سے شکست دے دی، رومن پاول کو 64 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بناسکی۔

- Advertisement -

محمد عامر نے پہلے اوور میں محمد حارث اور کپتان بابر اعظم کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ کیا جبکہ دوسرے اوورز میں صائم ایوب بھی ایک رن بنا عامر کا نشانہ بنے۔

کنگز کے فاسٹ بولر نے مین آف دی میچ رومن پاول کو بھی پویلین کی راہ دکھائی اور مقررہ اوورز میں 26 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں لیکن دیگر بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

کپتان عماد وسیم کی 30 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز بھی کنگز کو کامیابی نہ دلوا سکی۔

تاہم میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ’ہم نے اب بھی وہی غلطیاں دہرائیں جو شروع سے کرتے آرہے ہیں۔

عماد وسیم نے کہا کہ محمد عامر کا اسپیل زبردست تھا مگر بطور ٹیم ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی اب ہمیں ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے ہر میچ جیتنا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں