تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو5 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل 9 کے پانچویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 145 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ریزا ہینڈرکس نے 58 رنز کی دلکش اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں ایک چھکا اور 6 چوکے شامل تھے، کپتان محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یاسر خان 8 رنز بناسکے، خوشدل شاہ کو تین رنز پر نسیم شاہ نے آؤٹ کیا، افتخار احمد 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم، ٹائمل ملز اور کپتان شاداب خان ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور سلطانز کو جیت کے لیے 145 رنز کا ہدف دیا تھا۔

آغا سلمان نے 52 رنز کی ذمہ دارانہ اننگ کھیلی ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 2 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

جارڈن کاس 41 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنرز کولن منرو اور ایلکس ہیلز بالترتیب 8 اور 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شاداب خان 11 رنز بنا کر عباس آفریدی کا نشانہ بنے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

عماد وسیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، اعظم خان کو 13 رنز پر اسامہ میر نے آؤٹ کیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، اسامہ میر او ر محمد علی دو، دو وکٹیں حاصل کرسکے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

اس سے قبل محمد رضوان نے ٹاس جیت کر شاداب خان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

دونوں ٹیموں میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، سلطانز نے شاہنواز داہانی کی جگہ اولی اسٹون کو شامل کیا ہے جبکہ یونائیٹڈ میں حیدر علی کی جگہ جارڈن کاکس شامل ہیں۔

یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ جارحانہ کھیل کر اچھا اسکور بنانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کا پلڑا بھاری ہے، دونوں ٹیمیں 13 بار ٹکرائیں، سلطناز نے 7 میچز میں کامیابی حاصل ہے جبکہ 6 میچوں میں یونائیٹڈ کامیاب ہوئی۔

پلیئنگ الیون

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

Comments

- Advertisement -