اشتہار

پی ایس ایل : کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل ہونگی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : پاکستان سپرلیگ کا دوسرا پلے آف آج کراچی کنگز اوراسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان کھیلاجائےگا۔ کراچی کنگزاوراسلام آبادیونائیٹڈ کےصورتحال ڈواینڈ ڈائی ہے۔

دونوں ٹیموں کے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ایک شکست ٹیم کو پی ایس ایل سے باہرکرسکتی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نےآٹھ میں سے چارمیچز جیت کرپلے آف کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ جبکہ کراچی کنگزدو میچز جیت کرپلےآف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بنی۔

اس اہم میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں شروع کردیں۔ ہارنےوالی ٹیم کی پی ایس ایل سے چھٹی ہوگی تو جیتنے والی ٹیم کو فائنل میں قدم رکھنے کیلئے ایک اور رکاوٹ کو عبورکرناہوگا۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کیخلاف اسلام آبادیونائیٹڈ کا لیگ میچوں میں پلڑا بھاری رہا۔ پہلے میچ میں بوپارا کراچی کنگزکی ناؤ کو جیت کے پار لگانے میں ناکام رہے تھے۔

دوسرے لیگ میچ میں پہلے اسلام آبادیونائیٹڈ کےبولرز گرجے پھر آصف علی برسے تھے ۔ نوجوان بلے بازکی دھواں دھاراننگز نے کراچی کنگزسے فتح چھینی۔

پہلے پی ایس ایل میں تیسری باردونوں ٹیمیں ٹکرائیں گی۔ کراچی کنگز کے شیرروٹھی فتح کی دیوی کومنانے کیلئے ہر جتن کیلئے تیار ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں