تازہ ترین

حسن نواز اور حسین نواز تین بڑے مقدمات میں بری

اسلام آباد : احتساب عدالت نے سابق وزیرِاعظم میاں...

سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد : سوشل میڈیا پر مذہبی اور لسانی...

قوم دہشتگردی کے خاتمے تک پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ...

انتظار کی گھڑیاں‌ ختم، پی ایس ایل کا میگا ایونٹ آج شروع ہوگا، دبئی میں‌ میلہ سج گیا

دبئی: شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوا. سنسنی خیز مقابلوں اور تفریح‌ سے بھرپور پاکستان سپر لیگ سیزن تھری آج شروع ہوگا.

تفصیلات کے مطابق دبئی کے صحرا میں‌ کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ سج گیا.ایکشن سے بھرپور پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کی رنگا رنگ تقریب آج منعقد ہوگی، جس کے بعد سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوگا، دنیائے کرکٹ کے سپراسٹارز سنہری ٹرافی کے لیے مدمقابل ہوں‌ گے.

یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری میں‌ چھ ٹیمیں‌ مدمقابل ہوں گی، ٹرافی کے لیے کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈز، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی ٹکرائیں‌گے. یہ ٹورنامنٹ 24دنوں پر محیط ہے، جس کے دوران 34 سنسنی خیز مقابلے ہوں گے۔

مقابلوں کے آغاز سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی، جس میں عابدہ پروین، علی ظفر اور شہزاد رائے سمیت نامور فنکار اپنے سروں‌ کا جادو جگائیں‌ گے۔ شان دار آتش بازی آسمان پر رنگ بکھیرے گی، توقع کی جارہی ہے کہ شائقین کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوگی.

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس کو شائقین کرکٹ مدتوں یاد رکھیں گے.

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب شائقین مدتوں یاد رکھیں گے

سیزن تھری کا پہلا مقابلہ دفاعی چیمپین پشاور زلمی ا ور پہلی بار مقابلہ کا حصہ بننے والی ملتان سلطانز کے مابین کھیلا جائے گا.

تجزیہ کاروں‌ کے مطابق پی ایس ایل کا تیسرا سیزن کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دے گیا اور اسے دنیا بھر کے شایقین بڑی تعداد میں‌ براہ راست دیکھیں گے. یہ بھی امید ظاہر کی جارہی ہے کہ اس بار ریکارڈ تعداد میں چھکے لگائے جائیں‌گے.

ٹورنامنٹ کی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ٹکرائے گی. ایونٹ کا فائنل معرکہ 25 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد ہوگا.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -