تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’ٹی 20 میں کپتان کا فعال ہونا ضروری ہے‘

قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 8 میں مداح پرانی کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کی ٹیم دیکھیں گے، ٹی 20 میں کپتان کا ایکٹو ہونا ضروری ہوتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باؤنسر‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ’پی ایس ایل 8 کے لیے پرجوش ہیں مداحوں کو رواں سیزن میں مایوس نہیں کریں گے۔‘

سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں بہت برا وقت آیا لیکن کبھی قیادت چھوڑنے کے لیے نہیں کہا گیا، ہر کپتان اپنی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہوتی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یقین نہیں آرہا افتخار نے وہاب کو چھ چھکے جڑ دیے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ اس دن وہاب کی خوش قسمتی تھی کہ چھکے نمائشی میچ میں لگے تھے ورنہ ریکارڈ بُک میں نام آجانا تھا۔

کراچی کنگز سے متعلق سرفراز نے کہا کہ عماد وسیم بہترین فارم میں ہیں، ایونٹ میں شعیب ملک اور محمد عامر بھی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہر چھوٹی بات پر بحث شروع ہوجاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیئے چھ ٹیمیں ہیں چھ ہی کپتان ہیں ہر کپتان اپنی ٹیم کے لیے کھیلے گا ہم سب ساتھ کرکٹ کھیلتے ہیں کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے اور نہ ہی مقابلہ ہے۔

Comments

- Advertisement -