اشتہار

ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوسکتے ہیں، بیرسٹر گوہر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزادحیثیت سے کامیاب ہوسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹرگوہر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں مہر بخاری کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ آزاد امیدواروں کو3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہونا ہوتا ہے، الیکشن کے بعد پلان سی بتائیں گے کہ اپنی جماعت میں رہنا ہے یا کچھ اور کرنا ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارے ارکان پارٹی حیثیت سے نہیں آزاد حیثیت سے کامیاب ہوسکتےہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ سے ہمارے ارکان پارٹی ٹکٹ حاصل نہیں کرسکے، دیکھتے ہیں الیکشن کے بعد کیا صورتحال ہوتی ہے۔

- Advertisement -

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آزاد امیدوار کامیاب ہونے کے بعد 3 دن میں کسی جماعت میں شامل ہوں گے اور ہمارےارکان کےپاس اپنی جماعت یا کسی اورجماعت میں جانےکاآپشن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں ووٹ کے تناسب سے ہی مخصوص نشستیں ملتی ہیں، پی ٹی آئی سے انتخابی نشان لیا گیا ہے پارٹی توتحلیل نہیں کی گئی۔

اکبرایس بابر کے حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اکبر ایس بابر ہماری پارٹی کوہائی جیک نہیں کرسکتے اکبرایس بابرپاکستان تحریک انصاف کے رکن نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ یقین ہے جن امیدواروں کوٹکٹ دیئے وہ ہمارےساتھ ہی رہیں گے، پی ٹی آئی کو اپنے امیدواروں کی وفاداری پر پورا یقین ہے۔

بلاول کی تقاریر سے متعلق انھوں نے کہا کہ بلاول کو پڑھایا گیا ہے کہ ہمیشہ خریدوفروخت کرکےحکومت بناؤ، الیکشن کمیشن کویہ ہی کہہ رہے تھے کہ کرپشن کا راستہ کھل جائے گا، کہا تھا کہ انتخابی نشان دے دیں ورنہ ہارس ٹریڈنگ کاراستہ کھل جائے گا۔

بیرسٹرگوہر کا مزید کہنا تھا کہ یہ کیسی جمہوری حکومت ہوگی جوکہےدوسرے لوگوں کو لے کرحکومت بنائیں گے۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جارہی، ہمارےکئی امیدواروں سےکاغذات نامزدگی واپس دلوائے گئے، عدالت میں درخواست بھی دی کہ پی ٹی آئی کولیول پلیئنگ فیلڈدی جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں