تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی نہیں، آئین کی مکمل خلاف ورزی کی جارہی  ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اسی فسطائیت کی طرف بڑھ رہے ہیں جو پچھلے 10 ماہ سے ہو رہا ہے۔

انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ  پی ٹی آئی کے کارکنوں، سوشل میڈیا کی ٹیموں کے گھروں میں گھس کر دھمکایا جاتا ہے، یہاں تک جب مطلوب شخص موجود نہ ہو تو انکے خاندان کے افراد کو اغوا کر لیا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اغوا، حراست میں تشدد، متعدد جعلی کیسز، میڈیا پر پابندی، صحافیوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

Comments

- Advertisement -