تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‘ فیصلہ آنا چاہیے اور طے ہونا چاہیے کہ ملک میں آئین کی حاکمیت ہونی ہے ‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فیصلہ آنا چاہیے اور طےہونا چاہیے کہ ملک میں آئین کی حاکمیت ہونی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ آنا چاہیے اور طےہونا چاہیے کہ ملک میں آئین کی حاکمیت ہونی ہے۔ ٹرسٹی وزیراعلیٰ تھرسٹی وزیراعلیٰ ہے جس نے اپنی 63 رکنی کابینہ کا اعلان کرکے تمام حکم نامے نظر انداز کردیے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 50 روپے کے اسٹامپ پیپر پر نواز شریف ملک سے بھاگا ہوا ہے۔ مریم نواز ضمانت پر باہر ہیں وہ بھی آج بڑی زبان درازی کر رہی تھیں۔ انہوں نے 1997 کی تاریخ کو دہرایا ہے۔ انہوں نے جتنے الزامات لگائے ہیں ان کی حیثیت کیا ہے۔ یہی جج تھے جب انہوں نے قاسم سوری کی رولنگ پر فیصلہ دیا تو آپ نے ملک کی مٹھائیاں ختم کردی تھیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ قانون اور آئین کی خلاف ورزی واضح نظر آرہی ہے۔ اب کوئی وکیل آپ کے غیر قانونی کام کے دفاع کو تیار نہیں۔ اب مجھے کیوں نکالا والا بیانیہ دوبارہ چلایا جارہا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ لوگ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔ اب کیا سزا یافتہ لوگ پریس کانفرنس کرکے ہر کیس میں اپنی مرضی کےجج مانگیں گے۔ ان 13 جماعتوں نے مل کر نیب کو تالا لگا دیا ہے۔ نیب سمیت دیگر کیسز پر بھی ابھی بات ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کی بھی اپنی حیثیت ہے اور چوہدری شجاعت پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -