تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

اسلام آباد : تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیف الیکش کمشنر کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کر دیا۔

سینیٹر اعجاز چودھری اور بیرسٹر ملیکہ بخاری نے چیف الیکشن کمشنر کیخلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں ریفرنس آئین کے ارٹیکل 209 کے تحت دائر کیا ، ریفرنس 10صفحات پر مشتمل ہے۔

ریفرنس میں کہا ہے کہ سکندر سلطان راجہ نے حلف اور قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کے معاملے پر جانبدارانہ رویہ اختیارکیا۔

متن میں کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنرسکندر سلطان راجہ کارویہ سوالیہ نشان ہے، استدعا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اس عہدےکے قابل نہیں ، ہٹانے کاحکم دیا جائے۔

دائر ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کو 24 مارچ 2020 کو نامزد کیا گیا اور 27 مارچ کو عہدے کا حلف لیا ، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 123 ارکان کے استعفے دئیے تھے ، استعفوں کو قاسم سوری نے منظور کیا گزٹ نوٹیفکیشن 13 اپریل کو جاری ہوا۔

ریفرنس کے متن کے مطابق جس کے بعد موجودہ اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے استعفوں کی منظوری کاعمل دوبارہ شروع کیا، اسپیکر کے سامنے ہمارا کوئی رکن پیش نہ ہوا، اسپیکر نے 28 جولائی کو کچھ ارکان کے استعفے منظور کئے اور الیکشن کمیشن نے 29 جولائی کو ان کا فوری نوٹیفکشن جاری کردیا۔

پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ عمل ہمارے خلاف چیف الیکشن کمشنر کا جانبدارانہ رویہ ظاہرکرتا ہے، موجودہ حکومت کے اہم وزرا کے آڈیو لیک بھی سامنے آچکی ہے۔

گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا سکندرسلطان راجہ پر تحفظات ہیں، بار بار جانبدارکہنے کے باوجود وہ عہدے پر بیٹھے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کےتحت انتخابات میں حصہ لیں گے،اس کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ، سندھ کا الیکشن کمشنر سندھ حکومت کاملازم ہے، اب ن لیگ نے بھی الیکشن کمیشن میں اپنے دو ممبر لگالیے۔

Comments

- Advertisement -