اشتہار

تحریک انصاف نے ‘بلے کا انتخابی نشان’ واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی اور کہا سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نےبلےکاانتخابی نشان واپس لینے کیلئے نظرثانی اپیل دائر کردی ، پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست سینئر وکلا حامد خان اور علی ظفر نے دائر کی۔

جس میں سپریم کورٹ سے بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ اپنا 13 جنوری کا فیصلہ واپس لے۔

- Advertisement -

درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا انتخابی نشان واپس لینے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور پشاور ہائیکورٹ کا بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کا فیصلہ بحال کیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نےانٹراپارٹی انتخابات سےمتعلق حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، کسی بھی سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینا ووٹرز کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، سیاسی جماعت بنانے اور انتخابات میں حصہ لینے کا حق آئین پاکستان میں ہے۔

پی ٹی آئی درخواست نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان واپس لے کر اختیارات سے تجاوز کیا، الیکشن کمیشن کا کام ہے کہ پی ٹی آئی کو لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرے۔

درخواست میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ذمہ داران کیخلاف کارروائی کےبجائےبانی کیخلاف جیل جاکرکارروائی کررہاہے، بلے کا نشان واپس لینے کا معاملہ پورے سیاق و سباق میں دیکھا جانا چاہیے۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت ہائیکورٹ میں شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا ہے، رجسٹرار آفس نےدرخواست کو 2423/2024 ڈائری نمبر الاٹ کردیا۔

Comments

اہم ترین

راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز
راجہ محسن اعجاز اسلام آباد سے خارجہ اور سفارتی امور کی کوریج کرنے والے اے آر وائی نیوز کے خصوصی نمائندے ہیں

مزید خبریں