تازہ ترین

پی ٹی آئی دور میں 4 ارب ڈالر 600 افراد کو زیرو شرح سود قرض پر دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد : پی ٹی آئی دور میں 4 ارب ڈالر 600 افراد کو زیرو شرح سود قرض پردیے جانے کا انکشاف سامنے آیا، جس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے 600 افراد کی لسٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں پی ٹی آئی دور میں4 ارب ڈالر 600 افراد کو زیرو شرح سود قرض پردیے جانے کا انکشاف سامنے آیا۔

1ارب کی رقم پٹرولیم کمپنی اور 3 ارب ڈالر 600 افراد کو زیرو شرح سود پر دیے گئے، جس کے بعد کمیٹی نے 3ارب ڈالرکی رقم 600 افراد کو فراہم کرنے کی لسٹ ایف آئی اے سے عید کے بعد طلب کرلی۔

کمیٹی نے ایف آئی اے کو 600افراد کے گھر،بینک بیلنس،جائیدادیں بھی تحویل میں لینے کی ہدایت کی۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سابق گورنررضاباقر اور سابق وزیرخزانہ شوکت ترین4ارب ڈالردلوانےمیں ملوث ہیں۔

کمیٹی رکن کا کہنا تھا کہ زیروشرح سود پر 4 ارب ڈالر160روپےایکسچینج ریٹ پردیےگئے، ڈالر280روپےپرپہنچ چکا، ملکی معیشت کے 900 ارب سے زائد بنتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -