تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر جاری کر کے عوام کو گمراہ کیا‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ابتر معاشی حالات اور معیشت کی تباہی کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال دیا۔

وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو معاشی اعدادوشماردیئے وہ صحیح نہیں تھے پی ٹی آئی نے وائٹ پیپر سےعوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو2018 میں مستحکم پاکستان ملاتھا لیکن پی ٹی آئی کے دورمیں مالیاتی خسارہ عروج پر تھا، پی ٹی آئی دورمیں محصولات میں بھی ریکارڈ کمی ہوئی جب کہ ن لیگ دور میں معاشی شرح نمو 6.1 فیصد تھی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا موجودہ حکومت کے آتے ہی تمام اشیا کی قیمتیں ڈبل ہوگئیں، پی ٹی آئی دور میں ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 500 فیصد اضافہ ہوا، پی ٹی آئی دور میں اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے6 ماہ کی مختصرمدت میں 3ہزار ارب سے زائد محصولات اکٹھے کیے آپ قوم کو بتائیں 17.2 فیصد پر کس وجہ سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ چھوڑا؟ پی ٹی آئی نے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے کوئی کام نہیں کیا پی ٹی آئی نے اپنےدورمیں تنقید کے سوا کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے2023 کیلئےعالمی شرح نمو 6 فیصد سےکم کرکے2.7فیصد کر دی، پی ٹی آئی دور میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے کام نہیں ہوا، پی ٹی آئی نے55لاکھ ملازمتیں دینےکاجھوٹاوعدہ کیا ہمارے دور میں شرح نمو 4 فیصد سے 6.1 فیصد رہی، اسٹاک مارکیٹ کیپٹلائزیشن 100 ارب سےکم ہو کر 30 ارب ڈالر رہ گئی جب کہ ہمارے دور میں فی کس آمدن میں27 فیصد اضافہ ہوا، ہمارےدور میں جی ڈی پی میں 112 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

Comments

- Advertisement -