اشتہار

پی ٹی آئی جلسہ : مینار پاکستان جانے والے راستے بند، کارکنان کی گرفتاریاں

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام آج رات مینار پاکستان پر ہونے والے جلسے کے راستے پولیس نے بند کرنا شرودع کردیے۔ کارکنان کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں،

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں تو دوسری جانب لاہور پولیس نے مینار پاکستان جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیئے۔

اس حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ عالم مارکیٹ چوک، بانساں والا بازار چوک پردونوں اطراف کنٹینرز لگادیے گئے جبکہ ریلوے اسٹیشن سے مینار پاکستان جانے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس کے علاوہ لاہور کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی کنٹینرز لگا کربند کردیا گیا ہے، شاہدرہ سے راوی پل پر داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے گئے۔

علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ پورے پنجاب میں جاری ہے، مختلف شہروں میں کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکری والا پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق ایم این اے ڈاکٹر نثارجٹ کے گھر چھاپہ مار کر ان کو گرفتارکرلیا، پی پی111سےصوبائی امیدوار کامران گیلانی کے گھربھی چھاپہ تاہم وہ موجود نہ تھے

قصور پولیس نے پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ایڈووکیٹ عتیق مہر کے گھر چھاپہ مارا تاہم ایڈووکیٹ عتیق کے موجود نہ ہونے پر پولیس ان کے چھوٹے بھائی کو ساتھ لے گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں