تازہ ترین

شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل آگیا

وزیر اطلاعات و نشریات سندھ شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کراچی نے سخت ردعمل کا اظہار کر دیا۔

پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کشمیر کی بات چھوڑیں سندھ کی بات کریں، اس وقت صوبے کے عوام پر کشمیر سے بدتر ظلم ڈھایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی نے کشمیر کیلیت کون سے اقدامات اٹھائے؟ شرجیل میمن اپنا قد بڑھانے کیلیے عمران خان پر تنقید کرتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے اپنی پریس کانفرنس میں چئرین پی ٹی آئی عمران خان پر شدید تنقید کی تھی۔ ان کا کہنھا تھا کہ
عمران خان کشمیر کاز کے بعد اب پاکستان کے کاز کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے عمران خان خط لہراتے تھے کہ امریکا نے حکومت گرائی اب الزام لگا رہے ہیں کہ انہیں ادارے کے سربراہ نے ہٹایا تھا، ایک واقعے کے دو بیانات کیسے ہو سکتے ہیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں قیادت کیلیے کوئی اور بھی آگے آ سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -