تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’ان کا مقصد مُرسوں مُرسوں الیکشن نہ کریسوں ہے‘

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے سیاسی شریر بچے ہیں ان کا مقصد مُرسوں مُرسوں الیکشن کر کریسوں ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کے الیکشن سے مبینہ فرار کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم والے سیاسی شریر بچے ہیں جو سب کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن الیکشن نہیں کرانا چاہتے۔ اس موقع پر انہوں نے ہوش محمد شیدی کے مشہور نعرے ’مُرسوں مُرسوں سندھ نہ ڈیسوں‘ سے قافیہ ملاتے ہوئے اپنی بات یوں کہی کہ ’ان کا مقصد مُرسوں مُرسوں الیکشن نہ کریسوں ہے‘۔

علی محمد خان نے کہا کہ سپریم کورٹ نے وہ کردار ادا کیا جو 22 کروڑ عوام کی توقع ہے۔ پارلیمان میں سپریم کورٹ اور ججز کے خلاف ہرزہ سرائی کی گئی۔ لوگ سیاست کے لیے دوبارہ سپریم کورٹ پر حملہ آور نہ ہوں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف 8 ہفتے کا کہہ کر ملک سے باہر گئے۔ وزیراعظم عدالت میں بتائیں کہ ان کے بڑے بھائی کیوں وطن واپس نہیں آ رہے۔ بلاول بھٹو ایمرجنسی اور مارشل لا کی بات نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ کے پی والے دوسری بار کسی کو ووٹ نہیں دیتے ہیں لیکن صوبے میں تحریک انصاف کو تیسری بار ووٹ پڑے ہیں۔ کے پی میں پی ٹی آئی ایک بار پھر جیت کی طرف جا رہی ہے۔ صوبے کی پولیس بہت بہتر ہو گئی ہے اور عوام کو 10 لاکھ تک مفت علاج کی سہولتیں مل رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -